ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

آرمی چیف کا لائن آف کنٹرول چکوٹھی سیکٹر کا دورہ

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کنٹرول لائن کے دورے کے موقع پر اگلے مورچوں پر جوانوں سے ملاقات کررہے ہیں

راولپنڈی (خبر ایجنسیاں ) آرمی چیف کا لائن آف کنٹرول چکوٹھی سیکٹر کا دورہ، جنرل قمر جاوید باجوہ کی جانب سے جنگی تیاریوں اور جوانوں کے بلند حوصلے کی تعریف۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے لائن آف کنٹول پر چکوٹھی سیکٹر کا دورہ کیا۔ایل او سی پہنچنے پر لیفٹیننٹ جنرل ساحر شمشاد مرزا نے آرمی چیف کا استقبال کیا۔دورے کے دوران آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کو ایل او سی کی صورتحال اور فارمیشن کی آپریشنل تیاریوں پر بریفنگ دی گئی۔ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے چکوٹھی سیکٹر میں تعینات فوجیوں سے بات چیت کی، انہوں نے ایل اوسی پر تعینات جوانوں کیساتھ وقت بھی گزارا اور جنگی تیاریوں اور جوانوں کے بلند حوصلے کی تعریف کی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں