کراچی:جامعہ کراچی میں دہشت گردی کے واقعہ کے خلاف چینی زبان سیکھنے والے کنفیوشس انسٹی ٹیوٹ کے طلبانے پرامن احتجاج کا اعلان کردیا ۔
کنفیوشس انسٹی ٹیوٹ کے طلبا نے29 اپریل کو بعد نماز جمعہ 2 بجکر 30 منٹ پر انسٹی ٹیوٹ کے سامنے پرامن احتجاج کا اہتمام کیا ہے۔
طلبا کے احتجاج میں دہشت گردی کا نشانہ بننے والے چینی اساتذہ کو خراج عقیدت پیش کیا جائے گا۔
کنفیوشس انسٹی ٹیوٹ کے فارغ التحصیل طلبا سے بھی پرامن مظاہرے میں شرکت کی اپیل کی گئی ۔
