English Al Qamar Urdu جون 27, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

عمران خان کی اہلیہ کی دوست فرح خان کے اثاثوں سے متعلق انکوائری کا آغاز

القمر

لاہور: قومی احتساب بیورو(نیب) نے عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی دوست فرح خان عرف فرح گوگی سے متعلق انکوائری کا آغاز کردیا۔

نیب کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق انکوائری نامعلوم ذرائع آمدن اور منی لانڈرنگ کے الزامات پر کی جائے گی، ڈی جی نیب لاہور کو قانون کے مطابق کارروائی کا حکم دے دیا گیا ہے۔ اعلامیے کے مطابق فرح خان پر مختلف کاروبار کے نام پر بہت سے بینک اکاؤنٹس رکھنے کا الزام بھی ہے، فرح خان کے اکاؤنٹ میں گزشتہ 3 سال میں 847 ملین روپے ملے ہیں۔

 نیب کا کہنا ہے کہ اتنی رقم فرح خان کی پروفائل کے مطابق نہیں ہے، یہ رقوم فرح خان کے ذاتی اکاؤنٹ میں ڈالی گئیں اور فوری نکال لی گئیں، میڈیا رپورٹس میں فرح خان پر غیر قانونی  ذرائع سے اثاثے بنانے کے الزامات لگائے گئے تھے۔

نیب اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ فرح خان کے انکم ٹیکس ریٹرنز میں ان کے اثاثے 2018 سے غیر معمولی طور پر بڑھے، اسی دوران فرح خان 9 بار امریکا اور 6 بار یو اے ای بھی گئیں۔

خیال رہے کہ سال 2018 میں ہی عمران خان اقتدار میں آئے تھے اور اسی سال عثمان بزدار وزیراعلیٰ پنجاب کے منصب پر فائز ہوئے تھے، ذرائع کا کہنا ہےکہ عثمان بزدار کی تعیناتی میں فرح خان کا اہم کردار تھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے