کراچی (اسٹاف رپورٹر) اصغر علی شاہ اسٹیڈیم پر کھیلے گئے فائنل میں ارحم کرکٹ کلب نے مظبوط حریف ایشال فیلکن کو 37 رنز سے شکست دیکر ڈاکٹر ایم اے شاہ سلور جوبلی نائٹ ٹرافی کا ٹائٹل جیت لیا۔ بعدازاں مہمان خصوصی سابق کپتان قومی کرکٹ ٹیم معین خان اور ڈاکٹر سید جنید علی شاہ . ایچ آئی جی ایچ کیو کے عاطف اقبال نے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کیے۔ اس موقع پر ٹورنامنٹ ڈاریکٹر نصرت فہیم بھی موجود تھے۔ عماد عالم مین آف دی فائنل۔ دانش عزیز بہترین بلے باز اور نہال رشید بہترین بولر قرار پاے۔ فاتح ٹیم کے کپتان دانش منیر کو دس لاکھ روپے کی انعامی رقم دی گء جبکہ رنر اپ ثیم کے کپتان کامران اکمل پانچ لاکھ روپے کی انعامی رقم کے حقدار پاے۔ قبل ازیں ارحم سی سی نے ٹاس جیت کر پہلے کھیلتے ہوے مقررہ اوورز میں 173 رنز بناے۔ عماد عالم نے شاندار سنچری اسکور کی ،صائم ایوب نے 43 رنز بنائے جواب میں ایشال فیلکن کی ٹیم 136 رنز پر پویلین لوٹ گئی۔ عمر اکمل 44 اور کامران اکمل 32 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔ ولید عظیم نے تین وکٹیں حاصل کیں۔ امپایرز آل حیدر اور خالد محمود اسکورر عمران علی تھے۔
