English Al Qamar Urdu جون 25, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

کینیڈا: بائیک ریلی میں ہجوم مشتعل‘ کئی مظاہرین گرفتار

القمر
اوٹاوا: کینیڈا کے دارالحکومت میں بائیک ریلی میں مظاہرین احتجاج کررہے ہیں

اوٹاوا (انٹرنیشنل ڈیسک) کینیڈا کے دارالحکومت اوٹاوا میں بائیک ریلی میں ہجوم مشتعل ہوگیا،جس کے بعد مختلف مقامات پر پولیس اور مظاہرین میں جھڑپیں ہوئیں۔ خبررساں اداروں کے مطابق اوٹاوا میں بائیک سواروں، پیدل چلنے والوں اور کاروں کے مارچ میں کینیڈا کے جھنڈے لہرائے گئے۔ اس دوران چند افراد کے اکسانے پر ہجوم مشتعل ہوگیا اور انہوں نے توڑ پھوڑ مچادی۔ اس دوران پولیس نے کئی افراد کو حراست میں لے لیا۔ یاد رہے کہ 3ماہ قبل کینیڈا میں ٹرک ڈرائیوروں کااحتجاج شروع ہوا تھا،جس کے بعد ملک میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی تھی۔

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے