English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

کائونٹی چمپئن شپ، مڈل سیکس نے لیسٹر شائر کو ہرادیا

القمر
لندن: کائونٹی چمپئن شپ ، مڈل سیکس محمد رضوان کو آئوٹ کرنے کے بعد ڈربی شائر کے بولر خوشی کا اظہار کررہے ہیں ، دوسری تصویر میں پجارا سنچری بنانے کے بعد داد وصول کررہے ہیں

لندن(جسارت نیوز)انگلش کائونٹی چمپئن شپ میں مڈل سیکس نے لیسٹر شائر کو 10 وکٹوں سے شکست دے دی، چار روزہ میچ کے تیسرے روز لیسٹر شائر کی ٹیم اپنی دوسری اننگز میں 272 رنز بنا کر آئوٹ ہو گئی، بین مائیک نے 99 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی، مڈل سیکس کی طرف سے شاہین شاہ آفریدی اور ٹوبی رولانڈ جونز نے 3۔3کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا۔ جواب میں مڈل سیکس نے 52 رنز کا آسان ہدف بغیر کسی نقصان کے حاصل کر لیا، مارک سٹونمین 30 اور سیم روبنسن 22 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ واضح رہے کہ لیسٹر شائر کی ٹیم اپنی پہلی اننگز میں 149 رنز بناکر آئوٹ ہو گئی تھی جس کے جواب میں مڈل سیکس نے 370 رنز بنائے تھے۔

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے