ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

انڈر 19 سٹی کرکٹ ایسوسی ایشن ٹورنامنٹ کے شیڈول کا اعلان کردیا گیا

 

کراچی (اسٹاف رپورٹر):پاکستان کرکٹ بورڈ نے اعلان کیا ہے کہ انڈر 19 سٹی کرکٹ ایسوسی ٹورنامنٹ برائے 23-2022 مئی 21 سے 4 جون کھیلا جائے گا۔بیک وقت ملک کے مختلف شہروں میں کھیلے جانے والے اس ٹورنامنٹ میں مجموعی طور پر 93 ٹیمیں شرکت کریں گی۔50اوورز کے فارمیٹ پر مشتمل یہ ٹورنامنٹ نوجوان کھلاڑیوں کو اپنی صلاحیتوں کے اظہار کا بھرپور موقع فراہم کرے گا، جس کی بنیاد پر وہ پی سی بی انڈر19 تھری ڈے اور انڈر 19 ون ڈے ٹورنامنٹس کے علاوہ پاکستان جونیئر لیگ میں نمائندگی کے بھی اہل ہوں گے،ہر کرکٹ ایسوسی ایشن میں شامل ہر سٹی کرکٹ ایسوسی ایشن کی ٹیم اس ٹورنامنٹ میں شرکت کرے گی. ٹورنامنٹ کے فارمیٹ کے تحت ہر کرکٹ ایسوسی ایشن کا علیحدہ علیحدہ فاتح ہوگا۔ بلوچستان، سدرن پنجاب اور ناردرن کی سٹی کرکٹ ایسوسی ایشنز کو 3, 3 گروپس میں تقسیم کیا گیا ہے. اسی طرح سینٹرل پنجاب، سندھ اور خیبر پختونوخوا کی سٹی کرکٹ ایسوسی ایشنز کو 4,4 مختلف گروپس میں تقسیم کیا گیا ہے۔پی سی بی کا پارٹنر کرک ایچ کیو اس ٹورنامنٹ کی براہ راست اسکورنگ کرے گا۔اس ٹورنامنٹ میں شریک تمام 93 اسکواڈز کا اعلان جلد کردیا جائے گا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں