کراچی(اسٹاف رپورٹر) شاعر نہال صدیقی میموریل اسپورٹس فاؤنڈیشن اور ینگ پا ک فلیگ کر کٹ کلب سی سی اے زون چار کے زیرِ اہتمام ساتواں شکیلہ خاتون یادگاری رمضان کر کٹ ٹورنامنٹ 2022کا فائنل کامریڈ اسپورٹس نے جیت لیا،فائنل میں سندھ رعنا کلب کو 7 وکٹوں سے شکست کا سامنا کر نا پڑا،فائنل میچ سے قبل دونو ں ٹیموں کا تعارف مہمان خصوصی خالد نفیس سابق چیئر مین کے سی سی اے زون 5 سے کرایا بعد ازاں خالد نفیس نے بال کو ہٹ لگا کر فائنل کا افتتاح کیا،اس موقع پر کے سی سی اے کے سابق سیکریٹری شفیق کاظمی، سید محمد احمد نقوی زون پانچ، عتیق صدیقی ٹورنامنٹ سیکریٹری، یاسر صدیقی، لطیف کاظمی،محمد عظیم، دانش جمیل،رضی احمد،رحمان بہادر اور شیخ عبید بھی موجود تھے،برائٹ گراؤنڈ پر سندھ رعنا کلب 122رنز بناکر آل آؤٹ ہوگئی،ظہور نے شاندار نصف سینچری 55،عمیر نے14رنز بنائے،اسپنر ظہیر جعفری نے نپی تلی بولنگ کر تے ہوئے 4 وکٹیں اور اشعر قریشی، اشرف علی نے 2,2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا،جواب میں کامریڈ اسپورٹس نے مطلوبہ حدف تین وکٹوں کے نقصان پر 15اوورز میں 124رنز بنالئے،سیف علی غوری44،محمد دانیال27،اشعر قریشی،اشرف علی نے21,21رنز کی عمدہ اننگز کھیلی،میچ کے اختتام پر شفیق کاظمی نے کامریڈ اسپورٹس کے ظہیر جعفری کو مین آف دی میچ قرار دیا.رحمان بہادر اور عبید شیخ نے امپائرنگ کے فرائض انجام دئیے جبکہ آصف خان آفیشل اسکورر تھے۔