ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

عمران خان کا انجام برا ہوگا‘ رانا ثنا اللہ

فیصل آباد( صباح نیوز ) وفاقی وزیرداخلہ اورمسلم لیگ (ن) پنجاب کے صدرراناثنااللہ خاں نے کہاہے کہ تکبر،غرور،جھوٹ اورروضہ رسولؐپرگھٹیاکردارکی وجہ سے عمران ٹولہ اللہ کی گرفت میں ہے بہت جلدقانون کی گرفت میں بھی ہوگا۔ہمیں جھوٹے مقدمات پر جیلوں میں رکھ کرآئندہ الیکشن میںدوبارہ اقتدارکے خواہش مند کواللہ تعالیٰ نے اقتدار سے باہراورہمیں اقتدارمیں بٹھادیاہے اوریہ کھجل خراب ہورہاہے۔اِسے سڑکوں پرگھومنے اورکنٹینر پربیٹھنے کے لئے رکھ لیناچاہئے کیونکہ اس کے علاوہ یہ کچھ کرنہیں سکتا۔’’صباح نیوز‘‘ سے گفتگوکرتے ہوئے اُنہوں نے کہاکہ عمران خان کوناکام اوربدنام ہونے کی وجہ سے عوام بھی چھوڑچکے اوراپنے ارکان بھی اب وہ سیاست کے لئے کسی قابل نہیں رہے۔2013کے انتخابات میں بڑے جلسوں کے باوجود پنجاب کی146نشستوں میں سے پی ٹی آئی کو صرف 7نشستیں ملیں۔2018میں ’’مریخ ‘‘کی مدداورجہازچلانے پراقلیت کے باوجوداُسے حکومت مل گئی۔عوام پہلے بھی میاں نوازشریف کے ساتھ تھے اوراب بھی ساتھ ہیں عام انتخابات میں پی ٹی آئی مسلم لیگ ن کامقابلہ نہیں کرسکے گی۔اُنہوں نے کہاکہ میاں شہبازشریف نے وزیراعظم منتخب ہونے کے ساتھ ہی غریب عوام کومہنگائی پرریلیف دیاجبکہ عمران خان نے ساڑھے تین سال میں تکلیف دی ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں