ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

قابض بھارتی فوج نے مقبوضہ کشمیر میں نماز عید کے اجتماع پر پابندی لگادی

سری نگر( مانیٹرنگ ڈیسک )قابض بھارتی فوج نے مقبوضہ کشمیر میں نماز عید کے اجتماع پر بھی پابندی لگا دی‘ مقبوضہ وادی میں مسلمانوں کو سخت پابندیوں کا سامنا‘ مقبوضہ کشمیر میں قابض انتظامیہ نے جامع مسجد سری نگر میں کشمیریوں کو نماز عید ادا کرنے سے روک دیا ہے ‘ جامع مسجد سری نگر جانے والے راستوں کو رکاوٹیں لگا کر بند کردیا گیا ۔وزیراعظم آزاد کشمیر نے سری نگر میں نماز عید کے اجتماع پر پابندی کو بنیادی انسانی و مذہبی حقوق کی خلاف ورزی قرار دیتے ہوئے عالمی برداری سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے انہوں نے اقوام متحدہ اور انسانی حقوق کے اداروں سے مقبوضہ کشمیر میں مذہبی، سیاسی پابندیوں کا نوٹس لینے کا بھی مطالبہ کیا ہے۔سردار تنویر الیاس نے اعلان کیا کہ مقبوضہ کشمیر میں عید اجتماعات پر پابندی کا معاملہ عالمی سطح پر اٹھائیں گے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں