ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

عالمی ریکارڈز کے حامل اور مارشل آرٹس کے ماہر ایس ایس یو کمانڈوز کو تربیت فراہم کریں گے

کراچی: ممتاز پاکستانی مارشل آرٹس کھلاڑی محمد راشد نسیم نے ڈی آئی جی سیکیورٹی اینڈ ایمرجنسی سروسز ڈویژن ڈاکٹر مقصود احمد سے ملاقات کی اور ایس ایس یو کمانڈوز کو مارشل آرٹس کی مختلف ٹیکنیکس کی تربیت دینے کے لیے رضاکارانہ تعاون کا اعلان کیا۔

محمد راشد مارشل آرٹس میں پنچس،ککس، بریکنگ، نن چکو، اسٹکس اور مختلف کٹیگریز میں انفرادی طور پر اب تک 77 گنیز ورلڈ ریکارڈز اپنے نام کر چکے ہیں۔ ڈی آئی جی سیکیورٹی اینڈ ایمرجنسی سروسز ڈاکٹر مقصود احمد نے رضاکارانہ طور پر ایس ایس یو کمانڈوز کے لیے خدمات سرانجام دینے پر محمد راشد کو سراہتے ہوئے کہا کہ ان کی خدمات پولیس اور ایس ایس یو کمانڈوز کی صلاحیتوں کوکھیلوں کے میدانوں میں اجاگر کرنے میں مثبت کردار ادا کریں گی۔

ڈی آئی جی سیکیورٹی نے مزید کہا کہ ایس ایس یو ہمیشہ سے ہی کھیلوں کو فروغ دیتا رہا ہے۔ایس ایس یو کے کئی کمانڈوز قومی اور بین الاقوامی سطح پر مقابلے جیت کر میڈلز حاصل کر چکے ہیں۔محمد راشد نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے ڈی آئی جی سیکیورٹی کا شکریہ اداکیا اور کہا کہ وہ کمانڈوز کو بین الاقوامی سطح پر پاکستان کا نام روشن کرنے کے لیے ہر ممکن کوشش اور تربیت دیں گے۔ بعد ازاں ڈی آئی جی سیکیورٹی ڈاکٹر مقصود احمد نے محمد راشد نسیم کو سووینئر پیش کیا

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں