English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

ٹریفک حادثات میں15افراد جاں بحق1648زخمی ہوئے 

القمر

 لاہور: پنجاب ایمرجنسی سروس نے گز شتہ 24گھنٹوں کے دوران پنجاب بھر میں 1496ٹریفک حادثات پر ریسپانڈ کیا جس میں15افراد جاں بحق ہوئے اور 1060افراد شدید زخمی ہو گئے۔

جنہیں فوری طور پر نزدیکی ضلعی اور تحصیل کے ہسپتالوںمیں منتقل کیا گیا۔588معمولی زخمی لوگوں کو ریسکیومیڈیکل ٹیمز کی جائے حادثہ پر بروقت طبی امداد فراہم کرنے کی وجہ سے ہسپتالوں پر بوجھ بھی کم ہوا ۔ان حادثات میں زیادہ تر تعداد (77فیصد )موٹر سائیکلز حادثات کی ہے

اس لیے وقت کی ضرورت ہے کہ روڈ ٹریفک حادثات کی بڑھتی ہوئی شرح کو کم کرنے کے لیے ٹریفک قوانین پر سختی سے عمل کیا جائے اوراولین کے نظم و ضبط کا خیال رکھیں۔ اعداد و شمار کے مطابق ریسکیو 1122کے صوبائی مانیٹرنگ سیل کو موصول ہونے والی ایمرجنسی کالز کے مطابق ان ٹریفک حادثات  719ڈرائیوز،کم عمر ڈرائیور 39 مسافر 774اور170پیدل چلنے والے افراد متاثر ہوئے ۔اعدادو شمار سے ظاہر ہوتا ہے

کہ274ٹریفک حادثات کی فون کالزلاہور کنٹر ول روم میںموصول ہوئیں، جن میں 311متاثرین کے ساتھ پہلے ,فیصل آباد115حادثات میں123متاثرین کے ساتھ دوسرے اورگوجرانوالہ106 حادثات میں93متاثرین کے ساتھ تیسرے نمبرپررہا۔ واضح رہے کہ ان ٹریفک حادثات کے کل 1663 متاثرین میں1258مرد اور405خواتین شامل ہیں

جبکہ زخمی ہونیوالوںمیں380فراد کی اوسط عمر18سال سے کم اور813افراد کی اوسط عمر 18سے 40سال کے درمیان جبکہ470زخمی افراد کی اوسط عمر 40سال سے زائد ہے۔ان ٹریفک حادثات کے بیشتر واقعات میں1337موٹر سائیکلز،117آٹو رکشے180موٹر کاریں،32وین11مسافربسیں،08ٹرک اور148دوسری اقسام کی گاڑیاں شامل ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے