پشاور:جے یوآئی 6 مئی بروز جمعہ توہین مسجد نبوی ﷺکے خلاف یوم احتجاج منائی گی صوبائی مجلس عاملہ کا اجلاس 6 اور صوبائی شوری کا اجلاس 7 مئی کو پشاور میں طلب کرلیا گیاجے یوآئی کے صوبائی ترجمان عبدالجلیل جان کے مطابق پی ڈی ایم پاکستان کی اپیل پر جمعیت علماء اسلام صوبہ خیبر پختونخوا پی ڈی ایم میں شامل جماعتوں کے ہمراہ کل 6 مئی بعد از نماز جمعہ صوبہ بھر کے ضلعی ہیڈکوارٹرز میں پی ٹی کے ورکروں کی جانب سے مسجد نبوی ص کی بیحرمتی کرنے کے خلاف احتجاجی ریلیاں نکالے گی
پی ڈی ایم کے صوبائی و ضلعی قائدین احتجاجی ریلیوں کی قیادت کرینگے انہوں نے کہا کہ ریاست مدینہ کا نام لیکر کائنات کی سب بڑی ہستی خاتم النبیین صلی اللہ علیہ وسلم کے روضہ اقدس اور مسجد نبوی ص کی بیحرمتی کرکے یہودیوں کی ہمدردی حاصل کرنے کی کوشش کی ہے انہوں نے کہا کہ ہمارا روز اول سے ہی مؤقف رہا کہ
تحریک انصاف اور عمران خان ایک مخصوص ایجنڈے کے تحت ملک میں اسلامی اقدار کو ختم کرکے بیرونی ایجنڈا مسلط کرنا چاہتے ہیں انہوں نے کہا کہ موجودہ صورت حال کا جائزہ لینے کے لیے جمعیت علماء اسلام صوبہ خیبر پختونخوا کے امیر مولانا عطاء الرحمن نے صوبہ مجلس عاملہ و مجلس شوریٰ کا اجلاس 6/7 مئی کو مفتی محمود مرکز پشاورمیں طلب کرلیا ہے جس میں موجودہ حالات کے تناظر میں اہم فیصلے کیے جائینگے۔
