English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

عمران خان پوری قوم کو امریکا کا غلام ثابت کر رہے ہیں، احسن اقبال

القمر

اسلام آباد:وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ عمران نیازی اپنی سیاست بچانے کے لئے پوری قوم کو امریکہ کا غلام ثابت کر رہے ہیں۔

اپنے بیان میں احسن اقبال نے کہاکہ پاکستانی قوم خوددار اور باوقار قوم ہے،28 مئی 1998 کے بعد کوئی پاکستان کو ڈکٹیشن نہیں دے سکتا۔

انہوںنے کہاکہ عمران خان ذہنی پستی میں جا رہے ہیں پاکستان غلامی میں نہیں جا رہا ہے،مظبوط معیشت ہی مظبوط اور آذاد پاکستان کی ضمانت ہے۔

وفاقی وزیر نے کہاکہ عمران نیازی بتائیں کیا 2018 میں امریکہ انہیں دھاندلی سے اقتدار میں لایا تھا؟۔احسن اقبال نے کہاکہ دھاندلی کی حکومت کو جمہوری قوتوں نے آئینی طریقہ سے نکالا۔

انہوںنے کہاکہ عمران نیازی دنیا میں پاکستان کو تنہا کر کے دشمنوں کے ایجنڈے کو پورا کر رہے ہیں،اگر سازش کے کرداروں کا پتہ ہے تو قوم کے سامنے رکھیں ڈرامہ نہ کریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے