میڈرڈ (جسارت نیوز)ریال میڈرڈ نے سیمی فائنل لیگ ٹو کے دوسرے میچ میں مانچسٹر سٹی کو انتہائی دلچسپ مقابلے کے بعد 1۔3 سے ہرا کر یوئیفا چیمپئنز لیگ کے فائنل کے لئے کوالیفائی کر لیا جہاں اس کا مقابلہ لیور پول سے ہو گا، فاتح ٹیم نے تینوں گول آخری لمحات میں کئے۔ سینٹیاگو برنابیو سٹیڈیم میں کھیلے گئے سیمی فائنل لیگ ٹو کے دوسرے میچ میں ریال میڈرڈ نے انگلش کلب مانچسٹر سٹی کو1کے مقابلے میں 3 گول سے شکست دی، مانچسٹر سٹی کو پہلے ہاف میں 0۔1 کی برتری حاصل تھی تاہم دوسرے ہاف میں ریال میڈرڈ نے شاندار کھیل پیش کیا اور آخری لمحات میں 3 گول داغ کر میچ میں کامیابی حاصل کر لی، ریال میڈرڈ کی جانب سے روڈریگو نے2اور کریم بینزیما نے1گول کیا، واضح رہے کہ سیمی فائنل لیگ ٹو کے پہلے میچ میں مانچسٹر سٹی نے ریال میڈرڈ کو 3۔4 سے شکست دی تھی، دوسرے میچ میں 1۔3 کی کامیابی کے بعد ریال میڈرڈ نے1گول کی برتری کی بدولت چیمپئنز لیگ کے فائنل میں جگہ بنا لی ہے جہاں اس کا مقابلہ 29 مئی کو لیور پول سے ہو گا۔
