English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

صحافت کا عالمی دن منانے کا مقصد درپیش مسائل کی نشاندہی ہے، سوائی خان

القمر

بدین(نمائندہ جسارت) عید اور آزاد ی صحافت کا عالمی دن کے موقع پر ڈائریکٹر انفارمیشن سوائی خان چھلگری اور سینئر کالم نویس ڈاکٹر مسرت حسین خواجہ کا دورہ بدین پریس کلب صحافیوں سے عید ملے اور صحافیوں سے اظہار یکجہتی۔ڈائریکٹر انفارمیشن حیدرآباد سوائی خان چھلگری اور سینئر کالم نویس سندھ حکومت کے ترجمان جریدے کے نیوز ایڈیٹر ڈاکٹر مسرت حسین خواجہ نے عید کے روز بدین پریس کلب کا دورہ کیا اور صحافیوں سے عید ملے اور عید کی مبارکباد دی۔ اس موقع پر ڈائریکٹر انفارمیشن نے کہا آج عید کی خوشی کے موقع پر 03 مئی کو پاکستان سمیت دنیا بھر میں آزاد ی صحافت کا عالمی دن ورلڈ پریس فریڈم ڈے بھی منایا جارہا ہے۔ انہوں نے کہا آزادی صحافت کا عالمی دن منانے کا مقصد پیشہ وارانہ فرائض کی بجا آوری کیلیے پرنٹ و الیکٹرانک میڈیا شوشل میڈیا کو درپیش مشکلات اور مسائل کی نشاندہی اور حل کو یقینی بنانے کے عملی اقدام کرنے کے علاوہ صحافیوں کو دھمکی آمیز رویہ اور صحافیوں کی زندگیوں کو درپیش خطرات کے متعلق قوم اور دنیا کو آگاہ کرنا ہے اس دن کے منانے کا مقصد سوسائٹی کو یہ یاد دلانا بھی ہے کہ عوام کو حقائق پر مبنی خبریں مہیا کرنے کیلیے کتنے صحافی اس دنیا سے چلے گئے اور لاتعداد پس دیوار زنداں ہیں۔ انہوں نے صحافیوں کو یقین دہانی کرائی کہ سندھ حکومت کی جانب سے صحافیوں کی فلاح بہبود اور پریس کلبز کی تعمیروترقی کے لیے گرانٹ کی فراہمی کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے وزیراعلیٰ سندھ سید مرد علی شاہ اور صوبائی وزیر اطلاعات شرجیل انعام میمن کی واضع ہدایت پر صحافیوں سے رابطہ ان کی تربیت فلاح بہبود کے علاوہ پریس کلب کو مستقل طور پر گرانٹ مہیا کرنے کے لیے مشاورت کے بعد پالیسی تیار کرنے کی ہدایت کی بدین پریس کی جانب سے دی گئی درخواست بھی منظوری کے آخری مراحل میں ہے۔اس موقع پر بدین پریس کلب کے صدر تنویر احمد آرائیں اور جنرل سیکرٹری عمران عباس خواجہ نے کہا کہ بدین پریس کلب ایک متحرک ادارہ ہے اراکین پریس کلب اپنے قلم اور کیمرے کی آنکھ سے اپنے علاقہ کے عوام کی بھرپور ترجمانی اور نمائندگی کرتے ہوئے مظلوم عوام کی آواز حکمرانوں اور عالی ایوانوں تک پہنچاتے ہیں۔ علاقے میں پانی کی قلت بے روزگاری غربت مہنگائی منشیات فروشی رشوت خوری سمیت دیگر مسائل اور مشکلات کی نشاندہی کرتے رہتے ہیں۔ اس موقع پر سینئر کالم نویس ڈاکٹر مسرت حسین خواجہ ایچ یو جے کے نائب صدر الیاس ملک بدین یونٹ کے صدر شوکت میمن پریس کلب کے عہدیدران عبدلشکور میمن خالد عزیز عباسی عبدالمجید ملاح ساون خاصخیلی محمد علی بلیدی سارنگ جونیجو اور دیگر نے کہا کہ ورلڈ پریس فریڈم ڈے پاکستان سمیت دنیا بھر میں ہر سال 3مئی کو منایا جاتا ہے اور اس سال یہ دن عید کے موقع پر منایا جا رہا ہے ہم اس خوشی کے موقع پر اپنے شہید صحافی ساتھیوں کو یاد کرتے ہوئے ان کی صحافتی خدمات اور قربانی پر خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے