English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

ناراکینال میں پانی چوربے لگام ہو چکے ہیں ،ڈائریکٹر ناراکینال

القمر

میرپورخاص (نمائندہ جسارت)پانی کی موجودہ قلت کی صورتحال ، ناراکینال سے نکلنے والے ڈائریکٹ واٹر کورسز اور وارہ بندیوں کے دوران زبردستی شاخیں کھولنے ، واٹر کورسز توڑ کر اور غیر قانونی پائپوں کے ذریعے پانی چوری کرنے اور مانیٹرنگ ٹیموں پر پانی چوروں کے حملوں اور تشدد کے باعث منصفانہ پانی کی تقسیم میں رکاوٹیں ڈالنے پر ڈائریکٹر ناراکینال کی درخواست پرناراکینال پر رینجر کی تعیناتی کا فیصلہ ، آئندہ چند روز میں ناراکینال کا نظام رینجر کے حوالے کر دیا جائے گا ۔ تفصیلات کے مطابق ڈائریکٹر نارا کینال ایریا واٹر بورڈ میرپورخاص منصور میمن نے نارا کینال پر رینجر کی تعیناتی کے لیے کمشنر میرپورخاص سید اعجاز شاہ کو تحریری درخواست دی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ ناراکینال میں پانی چوربے لگام ہو چکے ہیں آبپاشی حکام کی جانب سے پانی چوری کی روک تھام اور پانی کی منصفانہ تقسیم کو یقینی بنانے کے لیے قائم کردہ ٹیم کے اہلکاروں پر حملہ کا کر انہیں تشدد کا نشانہ بنایا گیا ہے جبکہ ناراکینال میں ان دنوں پانی کی شدید کمی ہے لیکن بااثر افراد نارا کینال سے نکلنے والے ڈائریکٹ واٹر کورسوں اور شاخوں کو وارہ بندی کے دوران زبردستی کھول کرشاخوں سے پائپوں اور مشینوں کے ذریعے اور واٹر کورس تو ڑ کر بڑے پیمانے پر پانی چوری کر رہے ہیں جس کی وجہ سے شاخوں کی ٹیل تک پانی پہنچانا مشکل ہے اس کی روک تھام اور پانی کی منصفانہ تقسیم کویقینی بنانے کے لیے ناراکینال پر رینجر تعینات کی جائے۔ کمشنر کی جانب سے اس درخواست کو ہوم ڈپارٹمنٹ بھیجنے کے بعد ہوم ڈپارٹمنٹ نے ناراکینال پر رینجر کی تعیناتی کی منظوری دیتے ہوئے متعلقہ اداروں کو لیٹر جاری کر دیا ہے جس کے بعد چند روز میںپانی کی منصفانہ تقسیم کے لیے ناراکینال اور اس سے منسلک شاخوں اور کینالوں کے نظام کو رینجر کے حوالے کر دیا جائے گا نارا کینال پر رینجرکی تعیناتی کے فیصلے کو آباد گاروں نے سرا ہا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے