English Al Qamar Urdu جون 26, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

نااہلی ریفرنس: تحریک انصاف کے منحرف ارکان اسمبلی نے جوابات جمع کرادیے

القمر

اسلام آباد: پی ٹی آئی کے منحرف ارکان اسمبلی نے نااہلی ریفرنسز میں تحریری جواب الیکشن کمیشن میں جمع کرادیے۔

الیکشن کمیشن میں منحرف ارکان قومی و صوبائی اسمبلی کے نااہلی ریفرنسز پر سماعت ہوئی۔ منحرف ارکان فرخ الطاف، عاصم نذیر ، افضل خان دھاندلہ، نواب شیر وسیر، راجہ ریاض ، نور عالم خان، احمد حسین ڈھیر، رانا قاسم نون، غفار وٹو، مخدوم سمیع الحسن گیلانی، مبین احمد، باسط سلطان، عامر گوپانگ، اجمل فاروق کھوسہ، ریاض مزاری، جویریہ ظفر، وجیہہ قمر، نزہت پٹھان ، رمیش کمار نے اپنے جواب جمع کرادیے۔

وکیل تحریک انصاف فیصل چوہدری نے جوابات پڑھنے کی مہلت مانگتے ہوئے کہا کہ سب کے جواب پڑھ کر پھر دلائل شروع کریں گے۔

ممبر بلوچستان شاہ محمد جتوئی نے کہا کہ 14 مئی تک کمیشن نے فیصلہ کرنا ہے۔ چیف الیکشن کمشنر نے بھی کہا کہ منگل تک ہر صورت دلائل مکمل کر لیں تاکہ فیصلے کیلئے وقت مل سکے۔

الیکشن کمیشن نے فریقین کو دلائل دینے کی ہدایت کرتے ہوئے کیس کی سماعت منگل تک ملتوی کردی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے