English Al Qamar Urdu جون 25, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

فٹبال ورلڈکپ ، فیفا کو فائنل کیلیے 30 لاکھ ٹکٹوں کی درخواستیں موصول

القمر
یوئیفا چمپئنز لیگ سیمی فائنل ٹو میں مارسلی اور فیونورڈ کے درمیان کھیلے گئے میچ کا منظر

کراچی (اسٹاف رپورٹر)رواں سال ہونے والے فیفا ورلڈکپ کو دیکھنے کے لے دنیا بھر سے شائقین کی بڑی تعداد قطر آنا چاہتی ہے۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق قطر میں کھیلے جانے والے فیفا ورلڈ کپ میچز کو دیکھنے کے لیے شائقین کی بڑی تعداد کی جانب سے درخواستیں موصول ہوئیں ہیں، جن میں 18 دسمبر کو ہونے والے فائنل کے لیے سب سے زیادہ 30 لاکھ درخواستیں آئی ہیں۔اس کے علاوہ گروپ اسٹیج کے میچز کے لیے بھی فیفا کو بڑی تعداد میں ٹکٹوں کی درخواستیں موصول ہوئیں ۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق26 نومبر کو ارجنٹائن اور میکسیکو کا میچ لوزائل میں کھیلا جائیگا جس میں 80 ہزار افراد کے بھیٹنے کی گنجائش ہے لیکن اس میچ کے لیے 25 لاکھ درخواستیں موصول ہوئیں۔اس کے علاوہ انگلینڈ اور امریکا کے درمیان کھیلے جانے والے میچ کے ٹکٹس کی مانگ بھی بڑھ گئی جسے 20 لاکھ لوگ دیکھنے کی خواہش رکھتے ہیں۔فیفا کے مطابق ٹکٹیں قرعہ اندازی کے زریعے دی جائیں گی۔ واضح رہے کہ فیفا ورلڈ کپ رواں سال 21 نومبر سے 18 دسمبر تک قطر میں کھیلا جائیگا۔

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے