English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

سلیکٹڈکو عوام کی طاقت سے بنی گالہ واپس بھیج دیا ہے،آصف زرداری

القمر
نوابشاہ: پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف زرداری تاجروں کے وفد سے خطاب کررہے ہیں

نوابشاہ( نمائندہ جسارت )سابق صدر آصف علی زرداری نے کہا کہ سلیکٹڈ عمران نیازی کو عوام کی طاقت سے بنی گالا واپس بھیج دیا ہے اور اب ہم بلوچستان اور کے پی کے میں بھی سرپرائز دیں گے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گوٹھ لعل محمد بیروہی میں ایک جلسہ عام سے خطاب اور زرداری ہاؤس میں مختلف وفود سے ملاقات کے دوران کیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان ایک غریب ملک ہے اس کو امیر ملک بنانا میرا مشن ہے میں پاکستان کو پہلے بھی امیر ملک بنا رہا تھا جب میں پریزیڈنٹ تھا اور مجھے امید ہے کہ میں اب انشاء اللہ دوبارہ پاکستان سے غربت کا خاتمہ کر کے ہر فرد کو امیری کی طرف لے کر جاؤں گا ۔سابق صدر آصف علی زرداری نے کہا کہ ہم پہلے معرکہ مار چکے ہیں اور اب دوسرے معرکوں میں کامیابی حاصل کریں گے ہمیں 50 فیصد کامیابی حاصل ہوئی ہے اور اب ہم بلوچستان میں تبدیلی لے کر آئیں گے اور اس کے بعد خیبر پختونخوا میں بھی پیپلزپارٹی کی حکومت بنے گی۔ انہوں نے کہا کہ وہ دن دور نہیں ہے جب پاکستان میں پیپلز پارٹی کی حکومت ہوگی اس لییکہ پیپلزپارٹی نے اپنے سابقہ دور حکومت میں ملک کی معیشت کو مضبوط بنایا اور ملک میں خوشحالی لائی تھی ۔بعدازاں سابق صدر آصف علی زرداری نے زرداری برادری کے نمائندہ وفد کے علاوہ سکرنڈ اور قاضی احمد کے کارکنان کے وفود سے بھی ملاقات کی ۔اس موقع پر سابق صوبائی وزیر قانون ضیا الحسن لنجار ایڈووکیٹ ،ممبر قومی اسمبلی سید غلام مصطفی شاہ ،ممبر صوبائی اسمبلی غلام قادر چانڈیو ،طارق مسعود آرائیں کے علاوہ عبدالستار کیریو ،عاشق حسین زرداری، سلام خان زرداری، نور نواز زرداری، رضامحمد زرداری بھی موجود تھے۔

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے