English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

بھارت ، ہندو خواتین نے عید گاہ کیلیے زمین وقف کردی

القمر

نئی دہلی(انٹرنیشنل ڈیسک) بھارتی ریاست اتراکھنڈ میں ہندو بہنوں نے والد کی آخری خواہش پوری کرنے کے لیے کروڑوں روپے مالیت کی زمین عیدگاہ کے لیے وقف کردی۔ مقامی میڈیا کے مطابق 62سالہ انیتا اور اس کی بہن 57 سالہ سروج کے والد برجنندن پرساد رستورگی 20 سال قبل جنوری 2003 ء میں انتقال کرگئے تھے۔برجنندن کی خواہش تھی کہ وہ اپنی زرعی زمین عید گاہ کے لیے وقف کریں ،تاہم وہ اپنی خواہش پوری کرنے سے قبل ہی دنیا سے رخصت ہوگئے۔ ان کی بیٹیوں کو رشتے داروں کے ذریعے والد کی خواہش کا علم ہوا تو انہوں نے اپنے بھائی کو والد کی خواہش پوری کرنے پر راضی کیا،جس کے بعد ساڑھے 3کروڑ سے زائد مالیت کی زمین عید گاہ کے لیے عطیہ کردی گئی۔دوسری جانب انتہا پسند ہندوؤں کی جانب سے مسلمانوں کے معاشی بائیکاٹ کی مہم زور شور سے جاری ہے۔ ملک بھر میں ہندو انتہا پسندی اپنے عروج پر ہے اور ہر روز انتہا پسندی کا ایک نیا واقعہ سننے یا دیکھنے کو ملتاہے۔حال ہی میں ہندو انتہا پسندی کی ایک وڈیو سامنے آئی ہے جس میں بڑی تعداد میں ہندو مرد اور خواتین ایک ہال میں موجود ہیں اور ان سے مسلمانوں کا معاشی بائیکاٹ کرنے کا عہد لیا جا رہا ہے۔ وڈیو میں واضح طور پر حاضرین سے مسلمانوں کا بائیکاٹ کرنے کا عہد لیتے سنا جاسکتا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے