میکسیکو سٹی (انٹرنیشنل ڈیسک) میکسیکو میں 4ماہ کے دوران 9صحافی قتل کردیے گئے۔ خبررساں اداروں کے مطابق پولیس کا کہنا ہے کہ لوئس اینریک رامیریز نامی صحافی کی لاش ملک کی شمال مغربی ریاست سینالوآ سے برآمد ہوئی ہے۔ رامیریز کا تعلق کولیاکان شہر سے تھا اور وہ مقامی اخبار ایل ڈیبیٹ کے ساتھ بطور کالم نویس منسلک تھے۔ رامیریز میکسیکو میں رواں سال کے ابتدائی 4ماہ کے دوران قتل کیے جانے والے نویں صحافی ہیں۔ صحافیوں کی عالمی تنظیم رپورٹر وِدآؤٹ بارڈرز کے مطابق میکسیکو میں 2000 ء سے اب تک تقریبا150صحافی ہلاک ہوچکے ہیں۔
