English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

جنوبی کوریا، ملائیشیا اور نیوزی لینڈ میں کورونا کیسوں میں اضافہ

القمر

سیئول (انٹرنیشنل ڈیسک) جنوبی کوریا، ملائیشیا اور نیوزی لینڈ میں کورونا کیسوں میں تیزی سے اضافہ نوٹ کیا گیا ہے۔ جنوبی کوریا میں 24 گھنٹے کے دوران کورونا وائرس کے 26ہزار 714 نئے متاثرین سامنے آئے ہیں، جس سے ملک میں متاثرہ افراد کی تعداد ایک کروڑ 74لاکھ 64ہزار 782 ہو گئی ہے۔ محکمہ صحت کے حکام نے جمعہ کے روز نئے متاثرین میں سے بیرون ملک سے آنے والے 28 کیس شامل ہیں۔ ادھر ملائیشیا میں 24 گھنٹے کے دوران کورونا وائرس کے ایک ہزار 278 نئے متاثرین سامنے آئے،جس کے بعد ملک بھر میں متاثرین کی تعداد بڑھ کر 44لاکھ 54ہزار 113 ہو گئی ہے۔ وزارت صحت کی ویب سائٹ پر جاری ہونے والے اعداد و شمار کے مطابق 3متاثرین بیرون ملک سے آئے ہیں جب کہ ایک ہزار 275 کیس مقامی سطح کے ہیں۔دوسری جانب نیوزی لینڈ میں 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 7ہزار 347 نئے کیس سامنے آئے۔ یاد رہے کہ اس سے قبل عالمی ادارہ صحت نے اپنی رپورٹ میں کہا تھا کہ دنیا بھر میں کورونا وائرس کی وبا کے ابتدائی 2سالوں کے دوران ڈیڑھ کروڑ سے زائد اموات ہوئی تھیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے