English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

سری لنکا میں 5ہفتوں میں دوسری مرتبہ ایمرجنسی نافذ

القمر

کولمبو:سری لنکا کے صدر گوتابایا راجا پکسا نے ایک بارپھر ملک میں ایمرجنسی نافذ کردی ہے۔

برطانوی خبررساںایجنسی کے مطابق سری لنکا میں صدرکی تباہ کن معاشی پالیسیوں کیخلاف مظاہروں میں شدت آنے اورصدرسے استعفی دینے کے مطالبات پرصدرراجا پکسا نے ایک بارپھرایمرجنس نافذ کردی۔حکومت مخالف مظاہروں کو طاقت کے زورپردبانے کے لئے سیکورٹی فورسز کو غیرمعمولی اختیارات دئیے گئے ہیں۔

ایمرجنسی کے حوالے سے مزید تفصیلات سامنے نہیں آئیں تاہم اس سے قبل لگائی گئی ایمرجنسی میں صدر کو فوج تعینات کرنے، شہریوں کو بغیر وجہ بتائے گرفتارکرنے اوراحتجاج کو ختم کرنے کے اختیارات دئیے گئے تھے،گزشتہ روز دارالحکومت کولمبو میں طلبا نے پارلیمنٹ کے سامنے مظاہرہ کیا اورپارلیمنٹ کی عمارت میں داخل ہونے کی کوشش کی۔

پولیس نے مظاہرین کو منتشرکرنے کے لئے آنسو گیس اورواٹرکینن کا استعمال کیا، پولیس اورمظاہرین کے درمیان جھڑپوں میں متعدد مظاہرین زخمی ہوگئے۔سری لنکا میں بدترین معاشی بحران کے دوران 5 ہفتوں میں دوسری مرتبہ ایمرجنسی نافذ کی گئی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے