لاہور:سیکرٹری اطلاعات پی ٹی آئی پنجاب مسرت جمشید چیمہ نے کہا ہے کہ عمران خان بھاری اکثریت سے حکومت میں واپس آئیں گے ۔
اپنے جاری کردہ ایک بیان میں مسرت جمشید چیمہ نے کہا کہ عمران خان کے میانوالی جلسے کے مقابلے میں پانامہ رانی کا اٹک کا اجتماع کارنر میٹنگ ثابت ہوا، سبکی سے بچنے کیلئے مریم صفدر کے جلسے ملتوی کرنے کی تجویز بھی دیدی گئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ عمران خان کا ہر شہر میں جلسہ اپنے پہلے جلسوں کا ریکارڈ توڑ رہا ہے، مخالفین بھی حیرت زدہ ہیں، پاکستانی قوم عمران خان کی قیادت میں حقیقی آزاد، خود مختاری کی جنگ لڑنے کا عزم کر چکی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ قوم عمران خان کی اسلام آباد کی طرف مارچ کی کال کی شدت سے منتظر ہے، کرپٹ ٹولہ لاکھوں عوام کا دبائو برداشت نہیں کر سکے گا، انتخابات اسی سال ہوں گے۔
سیکرٹری اطلاعات پی ٹی آئی پنجاب مسرت جمشید چیمہ نے مزید کہا کہ عمران خان بھاری اکثریت سے حکومت میں واپس آئیں گے۔
