لاہور:گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ نے کہا ہے کہ فیصلہ حق میں آئے یا خلاف، عدلیہ اور معزز جج صاحبان کا احترام سب پر لازم ہے۔
ٹوئٹر پر جاری کئے گئے اپنے پیغام میں عمر سرفراز چیمہ نے کہا کہ اگر کوئی اس آئینی ادارے کی بدنامی کا باعث بنے گا تو قانون حرکت میں آئے گا۔
فیصلہ حق میں آئے یا مخالف عدلیہ اور معزز جج صاحبان کا احترام سب پر لازم ہے
اگر کوئی اس آئینی ادارے کی بدنامی کا باعث بنے گا یا آئین شکنی کرے گا تو اس کے خلاف قانون حرکت میں ضرور آئے گا
آئینی عہدیدار کی حیثیت سے آئین و قانون کا تحفظ میری ذمہ داری ہے #نیوٹرل_تو_نیوٹرل_ہوتا_ہے pic.twitter.com/S5efVOaQHx
— Omar Sarfraz Cheema (@OmarCheemaPTI) May 7, 2022
انہوں نے کہا کہ آئینی عہدیدار کی حیثیت سے آئین و قانون کا تحفظ میری ذمہ داری ہے۔
گورنر عمر سرفراز چیمہ کا کہنا تھا کہ پنجاب میں آئینی، سیاسی بحران پر لوگوں نے منجن بیچنے کیلئے دکانیں اور ریڑھیاں لگالیں، پنجاب بحران کا شکار ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ آئینی عہدے داروں کو آئین وقانون پر عملدرآمد کرنے کا کہنا آئین شکنی نہیں۔
