English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

موجودہ حکومت صرف دو ہفتوں کی مہمان ہے ، فواد چوہدری

القمر

جہلم :سابق وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ اس وقت شہباز شریف کے پاس168ممبرز ہیں،3انہیں چھوڑچکے ہیں لہذا حکومت چند دن کی مہمان ہے۔

لدھڑہائوس جہلم میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہی انہوں نے کہا کہ شہباز شریف کو پارلیمنٹ میں اکثریت کیلئے172ممبرز اور صوبہ پنجاب میں186ممبرز چائیں، اس وقت شہباز شریف کے پاس168ممبرز ہیں،3انہیں چھوڑ کر جاچکے ہیں، انشا اللہ انصاف ہوگا اور منگل یا بدھ تک 25افراد الیکشن کمیشن سے نااہل ہوں گے۔

مسلم لیگ ن کے پاس171ممبران رہ جائیں گے، پی ٹی آئی اور مسلم لیگ ق کے اتحاد سے176تعداد ہوجائے گی، انشا اللہ عزوجل موجودہ حکومت بدھ یا جمعرات کو ختم ہوجائے گی، عمران خان کے 20مئی کے ملتان جلسے سے قبل حکومت گرجائے گی، زیادہ سے زیادہ 2ہفتے میں حکومت ختم ہوجائے گی پھرالیکشن کی طرف بڑھاجائیگا، الیکشن کمیشن میں وفاقی و صوبائی اسمبلیوں کے ممبران کے علیحدہ کیسز ہیں، ہماری ترجیح صوبائی اسمبلی کیس پر ہے، ممبران قومی اسمبلی کا کیس چلے گا۔

سابق وزیر نے کہا کہ صوبائی اسمبلی کا اوپن اینڈ شٹ کیس ہے اس کو کیوں رکھ کے بیٹھے ہیں، ایک طرف کہتے ہیں کہ عدالتیں 24گھنٹے کھلی ہیں، دلائل مکمل ہوچکے ہیں، صوبائی اسمبلی ممبران کا جلد فیصلہ سنائیں تاکہ پنجاب میں بحران ختم ہو، جب بھی بحران حد سے بڑھتا ہے توآخر کار آپ ووٹرز کے پاس ہی جاتے ہیں۔ان کے ساتھ عوام ہے نہ ممبران کی اکثریت ہے، یہ بین الاقوامی اسٹیبلشمنٹ کے زور پر اقتدار سے چمٹے ہوئے ہیں، رواں سال کے آخر میں گندم کا بحران جنم لے گا آٹاعوام کو نہیں ملے گا، حکومت کو سمجھ نہیں آرہی کہ پیٹرول، ڈیزل کی قیمتیں بڑھانی ہیں یا نہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ کسی حکومت نے توہین مذہب کے قوانین مخالفین کیخلاف استعمال نہیں کیے، پاکستان میں وکلا نے اس معاملے پر سخت مخالفت کی جس پران کا شکر گزار ہوں، پاکستان بارکونسل، سپریم کورٹ بار نے اس معاملے کی مذمت تک نہیں کی۔

انہوں نے کہا کہ شہباز گل پی ٹی آئی کی ایک طاقتور، موثر آواز ہے جسے دبانے کی کوشش کی گئی، پاکستان میں ایسی آوازیں دبانے کیلئے ایسے واقعات رونما ہوچکے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے