English Al Qamar Urdu جون 26, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

پی ٹی آئی کراچی کی تنظیم سازی معاملے پر شکایتی کمیٹی تشکیل

القمر

کراچی (آن لائن) پی ٹی آئی کراچی میں تنظیم سازی پر اختلافات کے معاملے پر علی زیدی نے 5 رکنی شکایتی کمیٹی تشکیل دے دی۔ 5 رکنی شکایتی کمیٹی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔ فردوس شمیم، خرم شیرزمان، عمران اسماعیل، محمود مولوی، اکرم چیمہ کمیٹی میں شامل ہیں۔ نوٹیفکیشن کے مطابق ٹائون کی سطح پر تنظیم سازی پر اعتراضات کے لیے کمیٹی کو شکایات جمع کرائی جائیں۔ کمیٹی اعتراضات کا جائزہ لے کر 48 گھنٹے میں سفارش پیش کرے گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے