اسلام آباد (صباح نیوز) وزری مملکت برائے خارجہ امور حنا ربانی کھر نے یوکرین تنازع کے جلد حل کیلیے سفارتکاری اور مذاکرات کی ضرورت پر زور دیا ہے۔ انہوں نے پولینڈ کے دارالحکومت وارسا میں یوکرین کیلیے بین الاقوامی عطیات جمع کرنے کے بارے میں اعلی سطح کی آن لائن کانفرنس میں جنگ کے تسلسل، ہلاکتوں میں اضافے، بگڑتی ہوئی انسانی صورتحال اور پناہ گزینوں کے بحران پر تشویش کا اظہار کیا۔ حنا ربانی کھر نے کہا کہ پاکستان یوکرین کے عوام کیلیے انسانی ہمدردی کی بنیاد پر امدادی سامان کی دوسری کھیپ بھیج رہا ہے۔
