کراچی(اسٹاف رپورٹر) ینگ پا ک فلیگ کلب ملیر نے پنجاب سی سی شاہ فیصل کو8 وکٹوں سے شکست دیکر شاعر نہال صدیقی میموریل اسپورٹس فاؤنڈیشن اور ینگ پا ک فلیگ کر کٹ کلب سی سی اے زون4 کے زیرِ اہتمام26ویںشاعر نہال صدیقی میموریل رمضان ٹی ٹوئنٹی کر کٹ فیسٹولجیتنے کا اعزاز لگا تار دوسری مرتبہ حاصل کر لیا،میچ سے قبل فائنل میچ کا افتتاح محمد شمیم انور صدیقی سابق سیکریٹری زون 4 نے بال کو ہٹ لگا کر کیا،برائٹ گراؤنڈ پر ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کر تے ہوئے پنجاب سی سی نے مقررہ اوورز میں 189رنز کا ہدف دیا،اسد الرحمن نے ناقابلِ شکست 102رنز،سعد اللہ 50اور سلمان خان نے23رنز بنائے، نسیم خان، محمد ذیشان،ایم فرحان نے2,2 وکٹیں حاصل کی، جواب میں محمد افضل کی دھواں دار طوفانی بیٹنگ کی بدولت ینگ پاک فلیگ نے مطلوبہ حدف 16.3اوورز میں2 وکٹوں کے نقصان پر 190رنز بنالئے، محمد افضل نے 48گیندو ں کا سامنا کیا 12دلکش چوکوں اور 7بلند و بالا چھکوں کی مدد سے 119کی دلفریب اننگ کھیلی جبکہ محمد وسیم نے ان کا بھر پور ساتھ دیتے ہوئے 56رنز ناٹ آؤٹ بنائے،سا جد اور نوید نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی، میچ کے اختتام پر ینگ پاک فلیگ کلب کے صدر عتیق صدیقی نے محمد افضل کو ایک ہزار کیش مین آف دی میچ ایوارڈ جبکہ 500 کیش اسپیشل انعام محمد وسیم کو پیش کیا۔
