ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ایک اور نوجوان دریائے سندھ میں ڈوب کر جاں بحق

خانپور: خانپور کا ایک اور نوجوان دریائے سندھ میں ڈوب کر جاں بحق ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق خان پور میں 18سالہ نوجوان چاچڑاں شریف دریائے سندھ میں ڈوب گیا ۔ریسکیو حکام نے کہا کہ شاہ زیب اپنے دیگر رشتہ داروں کے ساتھ دریا میں کشتی کی سیر کررہا تھا، شاہ زیب دریا میں سوئمنگ کرتا رہا اور اس کے کزن مذاق کرتے اور ویڈیو بناتے رہے تاہم شاہ زیب ڈوب گیا ،نعش دریا سے نہیں مل سکی۔

واضح رہے کہ کچھ ماہ قبل بھی جھرک کے قریب دریائے سندھ میں نہاتے ہوئے 7 بچے ڈوب کر جاں بحق ہوگئے تھے۔

بچوں کی عمریں 4 سے 9 سال کے درمیان تھیں ، ڈوبنے والوں کا تعلق گاوں دائم مری سے بتایا جاتا ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں