ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

فلسطینی طالبہ کا یونیورسٹی کی تقریب تقسیم اسناد میں انٹونی بلنکن سے مصافحہ کرنے سے انکار

واشنگٹن ڈی سی: امریکا کی ایک یونیورسٹی کی تقریب تقسیم اسناد میں فلسطینی طلبا نے اپنے ملک کا پرچم لہرا کر احتجاج کیا جب کہ ایک طالبہ نے وزیر خارجہ انٹونی بلنکن سے مصافحہ کرنے سے انکار کردیا۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق واشنگٹن ڈی سی کی جارج ٹاؤن یونیورسٹی میں گریجویشن تقریب منعقد کی گئی۔ تقریب کے مہمان خصوصی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن تھے جو اسٹیج پر کامیاب طلبا سے ہاتھ ملا رہے تھے اور مبارک باد دے رہے تھے۔

اسناد لینے والوں میں فلسطینی طلبا بھی شامل تھے جنھوں نے اپنے ملک میں اسرائیلی مظالم کے خلاف کے احتجاج کے لیے انوکھا طریقہ اپنایا۔ تقریباً 6 فلسطینی طلبا اپنا قومی پرچم ساتھ لائے تھے اور اسے ڈگری لیتے ہوئے لہرایا۔

اسی طرح ایک فلسطینی طلبہ نوران الحمدان اپنا قومی پرچم لہراتی اسٹیج پر آئیں اور ڈگری وصول کی، اسٹیج پر موجود افراد سے تو مصافحہ کیا لیکن جب امریکی وزیر خارجہ سے ملنے کی باری آئی تو طالبہ نے ہاتھ نہ ملایا اور کچھ سناتی ہوئی آگے بڑھ گئیں۔

یونیورسٹی طلبا نے اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے ہلاک ہونے والی خاتون صحافی شیریں عاقلہ کی تصاویر بھی اُٹھا رکھی تھیں۔

منبع: ایکسپریس نیوز

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں