English Al Qamar Urdu جون 25, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

بھارت: کرناٹک کی یونیورسٹی میں حجاب کے خلاف ہندو طلبا کا احتجاج اور دھرنا

القمر

نئی دہلی: بھارتی ریاست کرناٹک کی یونیورسٹی میں ہندو طلبا نے حجاب کے خلاف احتجاج کیا اوردھرنا دیا۔

بھارت میں حجاب کے خلاف مہم میں شدت آگئی ہے۔ ریاست کرناٹک کے شہر بنگلورو میں یونیورسٹی کے ہندو طلبا نے حجاب کے خلاف مظاہرہ کیا اور دھرنا دیا۔

ہندو طلبا نے کلاس روم میں حجاب پہن کر آنے پرپابندی لگانے کا مطالبہ کیا۔

ہندو طلبا نے دھمکی دی کہ باحجاب طالبات کو کلاس میں بیٹھنے نہیں دیا جائے گا۔

یونیورسٹی کی جانبدار اورمسلمان دشمن انتظامیہ نے ہندوطلبا کے خلاف یونیورسٹی کی حدود میں مظاہرہ کرنے پر کوئی کارروائی نہیں کی۔

کرناٹک میں اسکولز اورکالجز میں حجاب کرکے آنے پرپابندی عائد ہے اور مسلمان طالبات نے حجاب پر پابندی کے خلاف عدالت سے رجوع کر رکھا ہے۔

منبع: ایکسپریس نیوز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے