ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

فرانس: جنگلات میں آتشزدگی ،ہزاروں ایکڑاراضی کو لپیٹ میں لے لیا

پیرس: فرانس کے جنگلات میں ایک بار پھر آگ بھڑک اٹھی جس نے ہزارں ایکڑ رقبے کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔

 غیرملکی خبررساں ادارے  کے مطابق فرانس کے جنوب مغربی علاقے میں موجود جنگلات میں آگ لگی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے ہزاروں ایکڑ رقبے کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق جنگلات میں آتشزدگی کے بعد حکومت نے فوری طور پر آگ پر قابو پانے کی کوششیں شروع کردی ہیں جبکہ اس سلسلے میں فائر فائٹرز کی خدمات فراہم کرنے والی کمپنیوں سے بھی رابطہ کیا گیا۔

فرانس میں جون سے اب تک خشک سالی اور گرمی کی لہر نے ملک کو شدید متاثر کیا ہے جبکہ دو بار جنگلات میں آگ لگنے کے واقعات بھی سامنے آئے ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق فرانس کی حکومت کے پاس 2 لاکھ 50 ہزار فائر فائٹرز ہیں اور  ان میں سے 79 فیصد رضاکار ہیں جبکہ  اس وقت جنگلات میں لگی آگ پر قابو پانے کے لیے 10 ہزار کے قریب فائر فائٹرز خدمات انجام دے رہے ہیں۔جنگلات میں آتشزدگی کے باعث قریبی آبادیوں کے 10 ہزار رہائشی اپنے گھر چھوڑنے پر مجبور ہوگئے جب کہ جنگلات سے گزرنے والی ہائی وے کو بھی بند کردیا گیا ۔

حکام نے کہا کہ آگ سے اب تک 16گھر مکمل طور پر تباہ ہوگئے تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں