ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

کابل: خودکش حملے میں اہم افغان طالبان رہنما جاں بحق

کابل: کابل کے مدرسے میں ہونے والے خودکش دھماکے میں افغان مدارس کے ڈائریکٹر رحیم اللہ حقانی جاں بحق ہوگئے۔

غیرملکی خبر رساں اداروں کے مطابق خودکش دھماکہ افغانستان کے دارالحکومت کابل میں واقعہ مدرسے میں ہوا جس کے نتیجے میں طالبان کے نامور عالم دین اور افغان مدارس کے ڈائریکٹر شیخ رحیم اللہ حقانی جاں بحق ہوگئے۔

طالبان حکام کا کہنا ہے کہ حملہ آور پہلے کسی حملے میں اپنی ایک ٹانگ سے محروم ہوا ہوگا، کیوں کہ حملہ آور نے دھماکہ خیز مواد اپنی مصنوعی ٹانگ میں چھپا رکھا تھا۔ طالبان حکام کا کہنا ہے کہ تاحال کسی بھی گروپ نے خودکش حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے اور نہ ہی ابھی دھماکے کے نتیجے میں ہونے والی اموات کا حتمی تعداد کا اندازہ لگایا جاسکتا ہے۔

طالبان کا کہنا ہے کہ شیخ رحیم حقانی کی موت اسلامک امارات افغانستان کیلئے بڑا نقصان ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں