English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

وزیر� اعظم سے �ارورڈ یونیورسٹی امریک� کے طلبا و طالبات کے و�د کی ملاقات

القمر

اسلام آباد:وزیرِ اعظم شہباز شریف سے ہارورڈ یونیورسٹی امریکہ کے طلبا و طالبات کے وفد نے ملاقات کی۔

وزیرِ اعظم آفس کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق وزیرِ اعظم شہباز شریف سے ہارورڈ یونیورسٹی امریکہ کے طلبا و طالبات کے وفد نے جمعہ کے روز  اسلام آباد میں ملاقات کی، وزیرِ اعظم نے طلبا سے غیر رسمی گفتگو کے دوران پاکستان کی ترقی کیلئے اپنے ویژن کے بارے میں آگاہ کیا۔

ملاقات میں وفد نے وزیرِ اعظم سے ملکی معیشت، آئی ایم ایف، زراعت، صنعت، آئی ٹی اور دیگر شعبوں کے حوالے سے سوالات پوچھے، وزیرِ اعظم نے وفد کے کشمیر، پاکستان کے خطے میں پائیدار امن میں کردار اور پاک چین تعلقات کے حوالے سے سوالات کے جوابات دیئے۔ وفد نے پاکستان حکومت اور پاکستانیوں کی مہمان نوازی پر وزیرِ اعظم کا شکریہ ادا کیا۔ ملاقات میں وفاقی وزرا احسن اقبال، مریم اورنگزیب، معاونینِ خصوصی احد چیمہ، سید فہد حسین، جہانزیب خان اور متعلقہ اعلیٰ حکام  بھی موجود تھے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے