English Al Qamar Urdu جون 27, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

عمران خان کی جانب سے ملعون رشدی کی حمایت، پنجاب اسمبلی میں مذمتی قرارداد جمع

القمر

لاہور : تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی جانب سے ملعون سلمان رشدی کی حمایت میں بیان دینے پر پنجاب اسمبلی سیکرٹریٹ میں مذمتی قرارداد جمع کر ادی گئی ۔

قرارداد مسلم لیگ (ن)کی رکن سعدیہ تیمور کی جانب سے جمع کرائی گئی جس کے متن میں کہا گیا ہے کہ سابق وزیر اعظم عمران خان کی جانب سے ملعون سلمان رشدی پرحملے کی مذمت کا قابل افسوس ہے ،سلمان رشدی نے حضرت محمد ﷺ کی شان میں متعدد مرتبہ گستاخی کی

سعدیہ تمیور کی جمع کرائی گئی قرارداد  کے متن میں مزید کہا گیا ہے کہ عمران خان کی جانب سے ایسے ملعون کی حمایت سے کروڑوں مسلمانوں کی دل آزاری ہوئی ہے،دنیا بھر میں کوئی بھی مسلمان رسول ﷺ کی شان میں گستاخی ہرگز برداشت نہیں کرتاسکتا، مطالبہ ہے عمران خان اپنے اس اقدام پر فی الفور پوری امت مسلمہ سے معافی مانگیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے