ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

پاکستان کشمیر کے معاملے پر سمجھوتا نہیں کرسکتا، ترجمان دفتر خارجہ

اسلام آباد: ترجمان دفتر خارجہ عاصم افتخار نے کہا ہے کہ پاکستان کسی طرح بھی کشمیر کے معاملے پر سمجھوتہ نہیں کرسکتا ہے۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد آئی ایس ایس آئی میں وائس آف کشمیر کانفرنس کا انعقاد کیا گیا جہاں ترجمان دفتر خارجہ عاصم افتخار نے اپنے خطاب میں کہا کہ کشمیر پاکستان کا قومی مسئلہ ہے ۔

 انہوں نے کہا کہ پاکستان میں کشمیریوں کے مسائل کو ہمیشہ اپنا مسلہ سمجھا گیا ہے اور جو بھی حکومت آئی اس نے کشمیر کے مسئلہ پر ایک ہی رائے رکھی ہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہم چاہتے ہیں کہ اقوام متحدہ کی قرار دادوں کے مطابق ہی کشمیر کا مسلہ حل ہونا چاہئے اور اقوام متحدہ بھی دو ٹوک کہہ چکی ہے کہ کشمیر کو اتفاق رائے سے حل ہونا چاہئے۔

 ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ آج کشمیر میں جو لوگوں کے حقوق کو پامال کیا جارہا ہے ساری دنیا جان چکی ہے اور پوری دنیا کے سفیروں کو بھی ملاقاتوں کے دوران کشمیری کا حقیقی منظر دیکھایا جاتا ہے ۔

 ان کا کہنا تھا کہ دنیا بھی کشمیر میں جو حالات ہیں اس پر اپنا موقف بنا چکی ہے، دنیا کے اکثر ممالک بھی بھارتی غیر قانونی اقدامات کو تسلیم نہیں کررہے ہیں، بھارت کو اپنے غیر قانونی اقدامات سے پیچھے ہٹنا ہوگا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں