English Al Qamar Urdu جون 29, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

پاکستان کی چین کوبرآمدات 2.190 ارب ڈالر سے تجاوز کرگئیں

القمر

بیجنگ : چین کے جنرل ایڈمنسٹریشن آف کسٹمز کے سرکاری اعداد و شمار سے معلوم ہوا ہے کہ پاکستان کی چین کو برآمدات رواں سال کے پہلے سات مہینوں میں 11.14 فیصد اضافے کیساتھ 2.190 بلین ڈالر سے تجاوز کر گئیں۔

چین میں پاکستانی سفارتخانے کے کمرشل قونصلر غلام قادر نے چائنہ اکنامک نیٹ کو بتایا کہ جولائی کے مہینے میں دیگر ممالک کے ساتھ تجارت میں کمی کے بعد بھی چین کو پاکستان کی برآمدات میں اضافہ ہوا، جس سے دوطرفہ تجارت کو بڑھانے کے لیے حکومت کے عزم کا اظہار ہوتا ہے۔

غلام قادرکا کہناتھا کہایہ بہت امید افزا ہے کہ چین کو پاکستان کی برآمدات میں اضافہ ہو رہا ہے۔ حکومت پاکستان ویلیو ایڈیشن، ڈیجیٹل مارکیٹنگ، ایکسپورٹ پر مبنی سرمایہ کاری، اور پاکستان کو چین کی سپلائی چین کا ایک اٹوٹ انگ بنانے کے لیے دونوں ممالک کے کاروباری اداروں کی حوصلہ افزائی کے ذریعے برآمدات کی حقیقی صلاحیت کو بروئے کار لانے کی خواہشمند ہے۔

جی اے سی سی کے اعداد و شمار کے مطابق جولائی کے مہینے میں پاکستان کی چین کو برآمدات تقریباً 13 فیصد سا لانہ اضافے کیساتھ 272.92 ملین ڈالر تک پہنچ گئیں جبکہ گزشتہ سال کے اسی مہینے میں یہ 242.30 ملین ڈالر تھی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے