ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

پاکستان آنے والی انگلش ٹیم کی قیادت معین علی کو ملنے کا امکان

لندن: 17سال بعد پاکستان کا دورہ کرنے والی انگلش ٹیم کی قیادت آل رائونڈر معین علی کو ملنے کا امکان ہے۔

برطانوی میڈیا کے مطابق انگلینڈ کے موجودہ کپتان جوس بٹلر فٹنس مسائل کا شکار ہیں جب کہ دورہ پاکستان کے لیے انگلش اسکواڈ کا اعلان رواں ہفتے کیا جائے گا۔

  رپورٹ کے مطابق دورہ پاکستان میں جونی بیرسٹو اور بین اسٹوکس کو آرام دیا جاسکتا ہے جب کہ  ٹخنے کی انجری کا شکار لیام لونگ اسٹون کی بھی شرکت مشکوک ہے۔اس کے علاوہ فل سالٹ، ول اسمیڈز، ول جیکس اور ایلکس ہیلز ٹیم میں شمولیت کے امیدوار ہیں۔

برطانوی میڈیا کے مطابق مارک ووڈ اور کرس واکس کو بھی دورہ پاکستان کی ٹیم میں شامل کیا جاسکتا ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں