ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ننکانہ صاحب،ڈاکوں کی فائرنگ سے پولیس کانسٹیبل شہید

لاہور:مانانوالہ کے علاقے میں ڈاکوں کی فائرنگ سے پولیس کانسٹیبل شہید ہوگیا۔

پولیس کے مطابق تھانہ واربرٹن  میں تعینات کانسٹیبل ارسلان اور ظفر، سبحان پورہ گاں میں محافظ گشت کے دوران دو مشکوک موٹر سائیکل سواروں کو رکنے کا اشارہ کیا۔اس دوران ملزمان پولیس اہل کاروں کو موٹرسائیکل سے ٹکر مار کر کھیتوں کی جانب فرار ہوگئے۔اسی اثنا میں محافظوں کی جانب سے تعاقب کرنے پر ڈاکوں نے فائرنگ کردی۔ کانسٹیبل ارسلان کے سینے میں گولی لگی، جو زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے شہید ہوگیا۔ اطلاع ملتے ہی مانانوالہ پولیس کی ٹیمیں موقع پر پہنچیں اور علاقے کا گھیرا کرکے سرچ آپریشن شروع کردیا۔

وزیراعلی پنجاب چودھری پرویز الہی نے ادائیگی فرض کے دوران شہید پولیس اہلکار ارسلان  کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایسے بہادر اہل کار پنجاب پولیس کی شان ہیں۔

وزیراعلی نے آئی  جی پولیس سے واقعے کی رپورٹ طلب کرتے ہوئے فائرنگ کرنے والے ملزمان کی جلد گرفتاری یقینی بنانے کی ہدایت کی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں