English Al Qamar Urdu جون 29, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

دبئی سے آنے والا طیارہ سیالکوٹ ایئرپورٹ پر خوفناک حادثے سے  بال بال بچ گیا

القمر

 سیالکوٹ:دبئی سے آنے والا غیر ملکی طیارہ سیالکوٹ ایئرپورٹ پر لینڈنگ کے دوران رن وے سے اتر گیا۔ 

 تفصیلات کے مطابق اماراتی ریاست دبئی سے آنے والا مسافر بردار طیارہ سیالکوٹ ایئرپورٹ پر خوف ناک حادثے سے  بال بال بچ گیا، کپتان کی غفلت کی وجہ سے کوئی بھی بڑا حادثہ رونما ہوسکتا تھا۔ سیالکوٹ ایئرپورٹ پر طیارہ لینڈنگ کے دوران بے قابو ہوکر رن وے سے اتر کر شولڈر ایریا میں چلا گیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ غیر ملکی ایئرلائن کا بوئنگ 777 طیارہ شولڈر ایریا میں گھسنے کے ساتھ ساتھ رن وے کی دونوں لائٹوں کو بھی توڑ دیا تھا۔

ذرائع کے مطابق طیارے کے شولڈر ایریا اترنے کے بعد مکمل معائنہ اور کپتان کا الکحل ٹیسٹ کرانا لازمی ہوتا ہے لیکن سول ایوی ایشن نے بھی غفلت کا مظاہرہ کرتے ہوئے طیارے کو گراونڈ کئے بغیر واپس دبئی کیلئے روانہ کردیا گیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے