ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

پنجاب کابینہ ایک ماہ کی تنخواہ وزیر اعلی فلڈ ریلیف فنڈ میں دے گی،وزیراعلی پنجاب

لاہور:وزیر اعلی پنجاب چودھری پرویزالہی سے تحریک انصاف کے رہنما زلفی بخاری نے ملاقات کی، ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے امور، سیاسی صورتحال، متاثرین سیلاب کی بحالی کے اقدامات پر بات چیت ہوئی، اس موقع پر سابق وفاقی وزیر مونس الہی بھی موجود تھے۔ ملاقات میں بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے مسائل کے حل کے حوالے سے بھی تبادلہ خیال کیا گیا،

 رہنما تحریک انصاف زلفی بخاری نے وزیر اعلی چودھری پرویزالہی کی قیادت میں پنجاب حکومت کے سیلاب زدگان کی مدد کے اقدامات کو سراہا۔

اس موقع پر زلفی بخاری نے وزیراعلی پنجاب سے کہا کہ آپ کی قیادت میں پنجاب حکومت مصیبت میں گھرے بہن بھائیوں کی مدد میں مصروف ہے، آپ راجن پور، تونسہ، ڈی جی خان کے سیلاب متاثرین کے پاس سب سے پہلے پہنچے۔

وزیراعلی پنجاب چودھری پرویز الہی نے کہا کہ متاثرین سیلاب کی مدد کے لیے سیاسی و انتظامی ٹیمیں فیلڈ میں ہیں، پنجاب کابینہ ایک ماہ کی تنخواہ وزیر اعلی فلڈ ریلیف فنڈ میں دے گی۔آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی قیادت میں پاک فوج آزمائش میں ایک بار پھر متاثرین کی مدد میں پیش پیش ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں