ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

194 کے ہدف کے جواب میں ہانگ کانگ کی پوری ٹیم 38 رنز پر آؤٹ

شارجہ: ایشیا کپ 2022 کے چھٹے میچ میں 194 رنزکے ہدف کے تعاقب میں ہانگ کانگ کی پوری ٹیم 38 رنز پر ڈھیر ہوگئی جبکہ پاکستان کو 155 رنز سے فتح حاصل ہوئی۔

پاکستانی فاسٹ بولر نسیم شاہ نے 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کرکے ابتداء کی جس کے بعد شاہنواز دھانی نے ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔ وکٹ کیپر بلے باز محمد رضوان نے شاندار بیٹنگ کرتے ہوئے 78 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی۔

خوشدل شاہ نے آخری اوور میں چار چھکے لگا کر ٹیم کا اسکور 193 رنز پر پہنچایا۔ پاکستان کی جانب سے آخری پانچ اوورز میں 77 بنائے گئے جبکہ ہانگ کانگ کے فاسٹ بولر اعزاز خان نے میچ کے آخری اوور میں 29 رنز دیے۔

میچ کے آغاز میں کپتان بابراعظم 9 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے تھے۔ محمد رضوان اور فخر زمان کے درمیان 116 رنز کی شراکت قائم ہوئی جس کے بعد فخر زمان 53 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں