English Al Qamar Urdu جون 28, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

کینیڈا میں چاقو کے وار سے 10افراد ہلاک،15زخمی

القمر

ٹورنٹو:کینیڈا کے صوبے سسکیچوان میں چاقو کے وار سے 10 افراد ہلاک اور 15 زخمی ہوگئے۔

کینیڈین پولیس کے مطابق حملہ آوروں نے شہریوں پر13 مختلف مقامات پر حملہ کیا۔ پولیس نے 2 حملہ آوروں کی شناخت کر لی ہے تاہم ابھی انہیں گرفتار نہیں کیا جا سکا۔

پولیس کا کہنا ہے تاحال ملزمان کو گرفتار نہیں کیا جا سکا اور ان کی لوکیشن یا وہ کس طرف فرار ہوئے اس حوالے سے تاحال کوئی معلومات نہیں مل سکیں۔

پولیس نے ملزمان کی آزاد ہونے کے باعث صوبے کے لوگوں سے محتاط رہنے کی اپیل کی ہے ۔ پولیس نے کہا کہ شہری محتاظ رہیں اور بلا ضرورت گھر سے باہر نہ نکلیں۔

کینیڈین پولیس کی سربراہ نے خبردار کیا ہے کہ فرار ملزمان خطرناک ہیں اور امکان ہے کہ وہ مزید لوگوں پر بھی حملہ کر سکتے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے