English Al Qamar Urdu جون 28, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

دفتر خارجہ نے ایف اے ٹی ایف ٹیم کے حالیہ دورے کو کامیاب قرار دے دیا

القمر

اسلام آباد: پاکستان نے فنانش ایکشن ٹاسک فورس ٹیم(ایف اے ٹی ایف) کے حالیہ دورے کو کامیاب قرار دے دیا۔

دفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق ایف اے ٹی ایف کی جانب سے دیئے گئے اہداف حاصل کرنے کا زمینی جائزہ لینے والی ٹیم سے تمام ملاقاتیں خوشگوار ماحول میں ہوئیں۔فنانشل ایکشن ٹاسک فورس کی تکنیکی ٹیم نے حال ہی میں پاکستان کا دورہ کیا۔فیٹف ٹیم نے تمام نکات پر ہر ادارے سے تفصیلی بات چیت کی۔ ہمارے نکتہ نظر سے ایف اے ٹی ایف ٹیم کا دور پاکستان کامیاب رہا۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ دورے کا مقصد پاکستان کے ایف اے ٹی ایف سے متعلق عزم اور کارکردگی کا زمینی جائزہ لینا تھا۔ اس سلسلے میں ایف اے ٹی ایف اراکین کی تمام ملاقاتیں مثبت اور تعمیری ماحول میں ہوئیں۔  اس دورے کے دوران تیار کردہ جائزہ رپورٹ اکتوبر کے پلینری اجلاس میں پیش کی جائے گی۔

دفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق پاکستان جاری جائزہ امور کو منطقی انجام تک پہنچتا دیکھنا چاہتا ہے۔ پاکستان نے گزشتہ 4 سالوں میں متواتر انتھک کاوشوں سے دونوں جامع پلانز پر عملدرآمد کیا اور پاکستان مستقبل میں بھی اس حوالے سے اپنی کاوشیں جاری رکھے گا۔ اس کا وضح ثبوت جون 2022 میں فیٹف کے دونوں ایکشن پلانز کو مکمل کرنا ہے۔

ترجمان نے دعوی کیا ہے کہ پاکستان، فیٹف کی 40 میں سے 38 تجاویز پر عمل کر کے عملدرآمد کرنے والے ممالک میں سرفہرست بن گیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے