English Al Qamar Urdu جون 26, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

انجلینا جولی کا سیلاب متاثرین سے اظہار یکجہتی

القمر

ہالی ووڈ اداکارہ انجلینا جولی کا پاکستان کے سیلاب متاثرین سے اظہار یکجہتی کے لیے پاکستان کا دورہ کررہی ہیں۔ انجلینا جولی نے پاکستان میں سیلاب کی تباہ کاریوں پر دنیا کی توجہ مرکوز کرانے کا عزم ظاہر کیا۔ این ایف آر سی سی کے دورہ کے موقع پر انکا کہنا تھا کہ پاکستان میں سیلاب سے ہونے والی تباہی کا دنیا کو علم نہیں۔ مصیب کی اس گھڑی میں پاکستانی عوام کے ساتھ ہوں۔
‎سیلاب متاثرین سے اظہار یکجہتی کے لیے پاکستان آنے والی انجلینا جولی نے نیشنل فلڈ رسپانس کوآرڈینیشن سینٹر کا دورہ کیا ۔ اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ مشکلات میں گھری عوام کی مدد میں دن رات مصروف پاک فوج داد کی مستحق ہے۔ کوئی بھی امدادی سرگرمی دیکھی تو دیکھا وہ پاک فوج کر رہی ہے۔ہر جگہ پاک فوج کو عوام کی مدد کرتے، زندگیاں بچاتے دیکھا۔
‎انجلینا جولی کا کہناتھا جن زندگیوں کو بچایا گیا، ان سے بات کی مگر وہ ابھی محفوظ نہیں۔ جو تباہی ہوئی ہے، دنیا کو اس کا اندازہ ہی نہیں۔ آنے والے ہفتوں میں بھرپور مدد نہ پہنچی تو بچنے والے بھی نہیں بچیں گے۔ زندگی و موت کی کشمکش میں مبتلا ان انسانوں میں بے شمار بچے ہیں۔
‎انجلینا جولی نے مزید کہا کہ متاثرین کو خوراک، شیلٹر، طبی سہولیات کی ہنگامی ضرورت ہے۔ اداکارہ نے عالمی برادری سے پاکستانی سیلاب متاثرین کی مدد کے لیے ڈو مور کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا پاکستان بہت سارے لوگوں کی زندگی و موت کا مسئلہ ہے اور دنیا کو اس پر جاگنا چاہیے۔ کلائمنٹ چینج کے کم ذمہ دار ممالک کو تباہی اور اموات کا دوسروں کی نسبت زیادہ سامنا ہے۔انجلینا جولی نے بار بار متاثرین کی مدد کے لیے پاکستان آنے کا عزم بھی ظاہر کیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے