English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

سرکاری ہیلی کاپٹر اور پروٹوکول مونسی الہی کے نام

القمر

وزیراعلی پنجاب چوہدری پرویز الہی کے فرزند چوہدری مونس الٰہی نجی دورے پر وزیراعلی کے سرکاری
ہیلی کاپٹر میں بہاولنگر پہنچے جہاں انہیں غیرمعمولی پروٹوکول دیا گیا۔
مونس الٰہی کا ڈی سی کیپٹن ریٹائرڈ محمد وسیم سمیت دیگر افسران نے ہیلی پیڈ پر استقبال کیا اور گاڑیوں
کے بڑے قافلے کے پروٹوکول میں ڈی سی ہاوس لے جایا گیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اس ددورہ میں ان کی فیملی کے ہمراہ روحانی شخصیت پیر جعفر سے اہم ملاقات
بھی ہے۔
مونس الہی کے استقبال اور ملاقات کے لیے پارٹی عہدیدارنعرے لگاتے رہے لیکن مونس الٰہی نے ان کی
طرف دیکھنا ہی گوارہ نہ کیا۔ مسلم لیگ ق کے عہدیدار مایوسی کے عالم میں‌ ڈی سی آفس کے گیٹ پر
کھڑے رہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے