ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

قابض فوج نے غزہ کے سمندر میں 6 فلسطینیوں کو گرفتار کر لیا

غزہ :اسرائیلی قابض فوج نے جنوبی غزہ کی پٹی میں سمندر میں دو کشتیوں پر سوار 6 فلسطینیوں کو گرفتار کر لیا۔

قابض فوج کے ترجمان نے ایک بیان میں کہا کہ اسرائیلی بحریہ نے غزہ کے سمندر میں دو کشتیوں کو مصر سے سمگلنگ کے شبے میں روکا۔

انہوں نے کہا کہ فوج نے انہیں روکنے کے لئے دو کشتیوں پر فائرنگ کی۔ اس کے بعد انہوں نے 6 فلسطینیوں کو گرفتار کر لیا۔ترجمان نے اشارہ دیا کہ حراست میں لئے گئے چھ افراد کو دو کشتیوں کے ساتھ اسدود میں بحریہ کے اڈے پر منتقل کیا گیا، جس کے بعد انہیں پوچھ گچھ کیلئے منتقل کر دیا گیا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں