English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

ڈاکٹر اسد مجید نے سیکرٹری خارجہ کی حیثیت سے ذمہ داریاں سنبھال لیں

القمر

اسلام آباد: ڈاکٹر اسد مجید خان نے پاکستان کے 31 ویں سیکرٹری خارجہ کی حیثیت سے ذمہ داریاں سنبھال لیں۔

پیر کے روز دفتر خارجہ کی ترجمان ممتاز زہرابلوچ کی جانب سے ٹوئٹر پر جاری بیان کے مطابق ڈاکٹر اسد مجید خان نے پاکستان کے 31ویں وزیر خارجہ کی حیثیت سے اپنی ذمہ داریاں سنبھال لی ہیں۔

واضح رہے کہ 2 دسمبر کو حکومت کی جانب سے بلجیم ، یورپین یونین اور لگزمبرگ میں بطور سفیر خدمات انجام دینے والے سینئر سفیر ڈاکٹر اسد مجید خان کو سیکرٹری خارجہ تعینات کردیا گیاتھا۔ ڈاکٹر اسد مجید کی تعیناتی کابینہ سیکرٹریٹ ، اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کی جانب سے کی گئی تھی۔

نوٹیفیکیشن کے مطابق فارن سروس آف پاکستان کے گریڈ22کے افسر ڈاکٹر اسد مجید خان کا تبادلہ کر کے انہیں فوری طور پر سیکرٹری، خارجہ امور ڈویژن تعینات کیا جارہا ہے۔

ڈاکٹر اسد مجید خان آئندہ احکامات تک بطور سیکرٹری خارجہ ذمہ داریاں انجام دیتے رہیں گے۔ڈاکٹر اسد مجیدخان کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن سیکشن آفیسر محمد اسد الحق کی جانب جاری کیا گیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے